حیدرآباد۔31اگسٹ(اعتماد نیوز) آج تلنگانہ حکومت کو انڈیا ٹوڈے میگزن کی
جانب سے بہتر خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ایوارڈ پیش کیا گیا۔ چنانچہ ریاستی
وزیر پنچایت راج کے تارک راما راؤ کو یہ ایوارڈ پیش کیا گیا۔
انہوں نے اس
موقع پر کہا کہ مرکزی حکومت اگر ریاستی حکومتوں کو خود مختاری فراہم کرنے
صورت میں ریاستیں مزید ترقی کر سکتی ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ تلنگانہ
میں برقی مسئلہ کے لئے چندرا بابو نائیڈو ہی ذمہدار ہیں۔